’’پرچیوں اورخواہشات سےحکومت نہیں چلتی‘‘

’’پرچیوں اورخواہشات سےحکومت نہیں چلتی‘‘


اسلام آباد(24 نیوز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پرچیوں اورخواہشات سےحکومت نہیں چلتی،ٹرائل کورٹ میں اےاین ایف نےثبوت اس وقت دینےہیں جب ٹرائل ہوگا،لیگل کمیٹی کوکام کرنےدیں اگراتفاق نہیں ہوسکاتودیگرآپشن دیکھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ماضی کی گندگی کابوجھ کب تک اٹھاتی پھرےگی،کابینہ میں ای سی ایل کےنام کے 24کیس رکھےگئے،ای سی ایل میں 4 کے نام شامل ،8نکالے گئے ہیں ،کابینہ نےمریم نوازکانام ای سی ایل سےنکالنے کی درخواست مستردکردی،کابینہ نےمریم نوازکانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست متفقہ طورپرمستردکردی ۔

ریئرایڈمرل ذکا الرحمان کو جی ایم کے پی ٹی تعینات کرنے کی منظوری، وفاقی کابینہ نےای سی ایل میں نام نکالنے اورڈالنےکی منظوری دے دی

پیکج کے تحت متاثرہ گھرانوں 67 کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی،ایل او سی پر 13ہزار 982 گھرانوں کیلیے پیکج کی منظوری دی گئی ،بھارت سےپولیو فنگر مارکر درآمد کرنے کی منظوری دی گئی،ایل او سی پر 13ہزار 982 گھرانوں کیلیے پیکج کی منظوری دی گئی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer