ڈاکٹر معید یوسف وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

ڈاکٹر معید یوسف وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر


اسلام آباد(24 نیوز) ڈاکٹر معید یوسف کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقررکردیا گیا۔

ڈاکٹرمعیدیوسف قومی سلامتی ڈویژن اور اسٹریٹجک پالیسی پلاننگ کے معاون خصوصی ہوں گے۔  کابینہ ڈویژن نے ڈاکٹر معید یوسف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ڈاکٹر معید یوسف کے اختیار وزیرمملکت کے برابر ہوں گے۔  واضح رہے اس سے قبل ڈاکٹر معید یوسف بطور چیئرمین اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer