وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری


اسلام آباد(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹس کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، 20 سے زائد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹس کی آندھی آج بھی چلتی رہی، 20 سے زائد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے اور سپیشل سیکرٹری داخلہ ڈویژن ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے میاں وحید الدین کی یکم جنوری 2020 کو اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر طاہر خوشنود کی آج ریٹائرمنٹس کے نوٹیفیکشنز جاری کر دیئے گئے اور انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کے طاہر حسن کو پرنسپل انفارمیشن افسر تعینات کر دیا گیا، طاہر حسن کے پاس ڈاریکٹوریٹ آف الیکٹرونک میڈیا کا چارج بھی رہے گا جبکہ ڈاکٹر معید یوسف کو وزیراعظم کا قومی سلامتی ڈویژن و سٹریٹجک پالیسی پلاننگ کا معاون خصوصی مساوی درجہ وزیرمملکت مقرر کر دیا گیا۔

پولیس سروس گریڈ 19 کے محمد ندیم کھوکھر کی خدمات پنجاب حکومت سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے سپرد کر دی گئیں جبکہ پاکستان اکاونٹس اینڈ آڈٹ سروس گریڈ 20 کے افسران لیاقت علی میمن ممبر فنانس وزارتِ ریلوے، شہزاد رضا سید ڈپٹی آڈیٹر جنرل ڈیفنس آڈٹ، محسن عطاء ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پنجاب نارتھ، محمد اعجازالحق ایف اے اینڈ سی اے او لاہور، میاں داد راہوجو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کراچی، فتح محمد قریشی ڈی جی آڈٹ ڈیفنس سروسز سائوتھ کراچی جبکہ گریڈ 19 کے افسران ذوالفقار علی چیف فنانس اکاونٹس آفیسر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی، جہانگیر مشتاق ورک چیف فنانس اینڈ اکاونٹس آفیسر وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ساجد محمود راجہ چیف فنانس اینڈ اکاونٹس آفیسر وزارتِ ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن، عرفان بشیر چیف فنانس اینڈ اکاونٹس آفیسر وزارتِ خزانہ و ریونیو ڈویژن، شفیق الرحمٰن ڈپٹی ایف اے اینڈ سی اے او ریلوے لاہور، نذر محمد ڈائریکٹر کوالٹی ایشورینس اے جی پی دفتر اسلام آباد، محمد رضا شاہ ڈائریکٹر پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس اکیڈمی، مسز عفت فاروق ڈپٹی ایف اے اینڈ سی اے او ریلوے لاہور، امین اللہ خان ڈائریکٹر آڈٹ سی پیک ڈی جی آڈٹ ورکس فیڈرل اور گریڈ 18 کے افسران محمد افنان عالم ڈائریکٹر آئی آر اینڈ سی، آڈیٹر جنرل دفتر اسلام آباد، محمد قیوم ڈاریکٹر آڈٹ، ڈی جی آڈٹ خیبر پختونخواہ پشاور تعینات کر دیئے گئے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سرمایہ کاری بورڈ گریڈ 21 کے سہیل احمد خان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر وفاقی محتسب، ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 17 کے لیاقت علی کلہوڑو کی خدمات پنجاب سے سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں، تمام تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹس کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer