سردی نے جاتے جاتے یوٹرن لے لیا


لاہور(24نیوز) سردی نے جاتے جاتے یوٹرن لے لیا ،لاہورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش نے خوب رنگ جمایا،پہاڑوں پر برفباری نے بھی ہرچیز ڈھانپ دی،میدانی علاقوں کا موسم خوشگوارہونے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
سردی ابھی بائے بائے ہی کہہ رہی تھی کہ بارش نے پھربریک لگوادی۔۔لاہور، گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ،اسلام آباد، مری،وزیرآباد،فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں بادل برس پڑے۔موسم خوشگوار ہوگیا۔چہرے کھل اٹھے۔ لوگوں نے تفریحی مقامات کی سیرکا پروگرام بنا لیا ۔
کوئٹہ، کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، مانسہرہ سمیت دیگرشہروں میں بھی بارش نے موسم ٹھنڈا کردیا، سردی بڑھ گئی،دیر،مالم جبہ،استور،زیارت،بالاکوٹ سمیت دیگرپہاڑی مقامات پر برفباری نے ہرچیز سفید کردی۔۔
سرد ترین مقامات میں کالام کا درجہ حرارت منفی4، اسکردومنفی3 اورپاراچنار،استورکا منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔جس کے باعث شہری گھروں میں محصورہوکررہ گئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شما ل مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں