مریم نواز آج سرگودھا میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرینگی


سرگودھا (24نیوز)مسلم لیگ ن اپنے کارکنوں کا مورال بحال کرنے کے مشن پر نکل پڑی ہے' مریم نواز سرگودھا میں کنونشن سے خطاب کریں گی،لیکن کنونشن میں بجلی چوری کی استعمال ہوگی۔مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس کارکنوں کا مورال بحال کرنے فیصلہ کرلیا، مریم نوازسرگودھا میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گی۔

دوسری جانب سرگودھا کنونشن کے لئے بجلی چوری کا مکمل انتظام کرلیا گیا ہے،ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چرائی جائے گی،شادی بیاہ پر لاوؤڈ اسپیکر چلے تو دولہا سمیت پوری فیملی پرمقدمات درج ہوجاتے ہیں، لیکن سرگودھاکنونشن کی تشہیری مہم پرسرعام لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ہورہا ہے،ن لیگی ایم این اے نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر والی جیپ تیارکرلی۔

کارکنوں کا مورال تو ہوتے ہوتے بحال ہوگا، لیکن عوامی نمائندے اگرخود ہی بجلی چرائیں گے اورقانون کی دھجیاں اڑائیں گے توکارکنوں اور عوام کو کیا منہ دکھائیں گے؟

یاد رہے سرگودھا میں آج ہونے والے مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کنونشن میں مریم نواز کے استقبال کی تیاریاں، مریم نواز کو دس لاکھ مالیت کا سونے کا تاج پہنایا جائے گا، مریم نواز کو 20 تولہ کا تاج تحفہ دیا جائے گا،تاج میں قیمتی جواہرات نصب ہیں۔