توہین عدالت کیس:طلال چوہدری نے نوٹس کا جواب جمع کروا دیا

توہین عدالت کیس:طلال چوہدری نے نوٹس کا جواب جمع کروا دیا


اسلام آباد(24نیوز)سپریم کورٹ میں توہین عدالت کا معاملے پرطلال چوہدری نے نوٹس کا جواب جمع کروا دیا، وزیرمملکت نیجواب میں خود کومعصوم ظاہرکرکے تمام ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں توہین عدالت کا معاملہ پر طلال چوہدری نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا، طلال چوہدری نے سارا ملبہ میڈیا پر ڈال کر خود کو معصوم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا رپورٹنگ کی وجہ سے بیانات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر دیکھا گیا۔۔۔چیف جسٹس بھی سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ پر آبزرویشن دے چکے ہیں۔
طلال چودھری کا جواب میں کہنا ہیکہ عدالت کی تضحیک کا سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ سپریم کورٹ کی عزت کرتا ہوں، آئین کی بالادستی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی۔۔۔ ارادی یاغیرارادی طور پر کچھ ایسا نہیں کہا جس سے توہین کا پہلو نکلتا ہو۔
وزیرمملکت نے عدالت سے استدعا کی کہ جاری کیا گیا توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔ طلال چودھری کی جانب سے تحریری جواب کامران مرتضیٰ نے سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔