افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے پہ در پہ حملے، 25 فوجی ہلاک


کابل (24 نیوز) افغانستان کے مختلف حصوں میں طالبان کے پہ درپہ حملوں میں کم از کم 25 فوجی ہلاک ہو گئے ،ایک حملہ خودکش تھا، دوسرے میں بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں ایک فوجی چوکی پر حملے کے نتیجے میں 22 فوجی جبکہ دارالحکومت کابل میں ایک خود کش بمبار نے سخت حفاظتی حصار میں گھیرے علاقے میں خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ افغانستان میں نیٹو مشن کے ہیڈکوارٹرز کے پاس ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ہلمند میں شدت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ایک فوجی چوکی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوئے۔