سندھ سیکرٹریٹ میں آگ لگنے سے اہم ریکارڈ جل گیا


کراچی (24 نیوز) کراچی کی اہم سرکاری عمارت سندھ سیکرٹریٹ میں آگ بھڑک اٹھی، ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، پولیس نے آگ لگانے یا لگائے جانے کی جانب تحقیقات کا رخ موڑ دیا۔

چھٹی کے دن میں کراچی کی اہم عمارت میں آتشزدگی، آگ نیو سندھ سیکرٹریٹ میں لگی جو چند منٹ میں کئی فلورز تک پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ آگ لگنے کے بھی بیس منٹ تاخیر سے پہنچی۔ اس دوران اہم ریکارڈ جل گیا، پولیس کے مطابق ریکارڈ کی نوعیت کا اندازہ لگانا باقی ہے۔ آگ سے نیو سندھ سیکرٹریٹ کے کئی فلورز متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عینی شاہد کا دعویٰ ہے کہ آگ لگی نہیں لگائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق آگ کے باعث محکمہ صحت، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کا ریکارڈ متاثر ہوا ہے، تاہم تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو پائے گا کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی اور کون کون سا ریکارڈ اس میں جل کر خاکستر ہوا۔