سعودی تاریخ میں پہلی بارخاتون کو بڑاعہدہ سونپ دیاگیا

سعودی تاریخ میں پہلی بارخاتون کو بڑاعہدہ سونپ دیاگیا


ریاض(24نیوز) سعودی عرب نےخواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، پہلی بار خاتون کو سفیر بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکہ میں سعودی عرب کا سفیر جبکہ شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزکو نائب وزیر دفاع مقرر کیا گیا، سعودی ایوان شاہی نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شاہی فرمان جاری کیا گیا، سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو اتنا بڑا منصب دیا گیا،وہ یہ عہدہ ایک ایسے مشکل وقت میں سنبھال رہی ہیں جب سعودی عرب صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر ہونے والے بین الاقوامی شوروغل پر قابو پانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ خالد بن سلمان اس سے قبل امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر تھے جبکہ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان سپورٹس اتھارٹی میں خواتین کی ذمہ دار تھیں، شہزادی ریما کے والد شہزادہ بندر بن سلطان بھی اس سے امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر رہے ہیں۔