لاہور علی انسٹیوٹ میں27اور28جنوری کو رنگا رنگ سائنس میلہ کا انعقاد


لاہور (24نیوز) بچوں کے لئے27 اور 28جنوری کو لاہور میں رنگا رنگ سائنس میلہ سجے گا،بچے شرکت کے لئے ابھی سے ہو جائیں تیار۔

تفصیلات کے مطابق سائنس کا لفظ سنتے ہی اکثر لوگ خائف ہو جاتے ہیں کہ شاید کوئی بہت مشکل ٹاسک سر پر آن پڑا ہے۔مگر لاہور سائنس میلہ کی ٹیم نے اسے بچوں کا کھیل بنا دیا ہے۔ایک ایسا کھیل جس سے بچے لطف اندوز ہوں گے اور بار بار کھیلنا چاہیں گے۔اس میلے کی انٹری بالکل مفت ہے۔ کوئی ٹکٹ اور نہ ہی پاس کی بندش ہے۔

واضح رہے کہ سائنس سوسائٹی نے سائنس میلے کی روایت برقرار رکھی۔27اور 28 جنوری کو ایک مرتبہ پھر فیروز پور روڈ پر واقع علی انسٹی ٹیوٹ میں 2 روزہ سائنس میلہ کاانعقاد کیا جارہا ہے۔جہاں کھیل کھیل میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔