وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس،زینب کے والد کے ساتھ ہتک آمیز رویہ

وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس،زینب کے والد کے ساتھ ہتک آمیز رویہ


لاہور (24نیوز)پنجا ب پولیس نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر زینب کو قتل اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے وحشی درندے عمران کو گرفتار کر لیاہے جس کے بعد وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پریس کانفرنس کر کے قوم کو یہ خوشخبری سنائی اور اس موقع پر زینب کے والد بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس شروع ہو نے سے قبل رانا ثنااللہ اور زینب کے والد کے درمیان گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا سمیت ٹی وی چینلز پر گردش کر رہی ہے جس میں رانا ثناللہ زینب کے والد کو گفتگو کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ’مجھے نہیں پتا کہ آپ نے کیا مطالبات لکھے ہوئے ہیں،لیکن اس وقت آپ ملزم کی سزا کے حوالے سے ہی مطالبہ کیجے گا باقی چیزیں ہم آپ سے علیحدہ بیٹھ کر طے کر لیں گے اور جس طرح کی آپ مدد چاہیں گے آپ کو فراہم کی جائے گی۔
ویڈیو دیکھیں


اس پریس کانفرنس کے بعد زینب کے والد نے کہا کہ مجھے پوری بات کرنے کا موقع نہیں دیا اور میرا مائیک بند کردیا گیا۔ پولیس کو شاباشی دینے کیلئے تالیاں بجائی گئیں جبکہ میں تالیاں بجانے اور قہقہے لگانے کی بات سے متفق ہوں لیکن یہ تالیاں بجانے کا موقع نہیں تھا۔
اسی طرح قصور میں صبح سویرے ہونیوالی پریس کانفرنس میں قہقہے بلند ہوتے رہے اور تالیاں بھی بجائی گئیں جن کو مختلف سیاسی رہنماؤں اور عوام کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس سے بڑی بات یہ سامنے آئی کہ جب زینب کے والد نے میڈیا سے بات کرنا چاہی تو وزیر اعلیٰ نے چپکے سے ان کا مائیک بند کردیا اور خود بولنا شروع کردیا۔
ویڈیو دیکھیں