واشنگٹن: آسکر ایوارڈ ز 2018 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

واشنگٹن: آسکر ایوارڈ ز 2018 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان


واشنگٹن (24نیوز) فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈ ز2018 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، آسکر ایوارڈ کی تقریب 4 مارچ کو امریکا میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر ایوارڈ ز2018 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔ بہترین فلموں کی کیٹیگری میں فلم کال می بائی یور نیم، ڈارکسٹ آور، ڈنکرک، گیٹ آؤٹ، لیڈی برڈ، فینٹم تھریڈ، دی پوسٹ، دی شیپ آف واٹر، تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ اور مسوری کو نامزد کیا گیا ہے۔ بہترین اینی میٹڈ فلموں کی کیٹگری میں کوکو، باس بے بی،بریڈ ونٹر، فرڈینیڈ اور لوونگ ونسنٹ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹموتھے چیلامٹ کو فلم کال می بائی یوور نیم کے لئے بہترین اداکار نامزد کیا گیا ہے۔ اسی فہرست میں ڈینیل ڈے لیوس کو فلم فینٹم تھریڈ، گیری اولڈ مین کو فلم ڈارکسٹ آور اور ڈینزل واشنگٹن کو فلم رومن جے اسرائیل اسکویر کے لئے نامزد ہوئے ہیں۔جبکہ بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں مارگٹ روبی فلم آئی تونیا، سیوآئرز رونن فلم لیڈی برڈ، سیلی ہاکنز فلم دی شیپ آف واٹر، فرانسس میک ڈورمنڈ فلم تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ اورمسوری اور میریل اسٹریپ فلم دی پوسٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب آسکر کے لیے بہترین ہدایت کاروں کی دوڑ میں کرسٹوفر نولن، جارڈن پیل، گریٹا گیروک، پال تھامس اینڈرسن اور گوئیلرمو ڈیل تورو شامل ہیں۔