لو پھر بسنت آئی,پشاورکی پتنگ مارکیٹ میں بہار


پشاور (24نیوز) موسم بہار کی آمد قریب آتے ہی پشاورکےعلاقہ یکہ توت کی پتنگ مارکیٹ میں بہار آ گئی ہے، بسنت کیلئے پتنگوں کی تیاری جاری ہے، شہر بھر کے پتنگ بازوں نے ابھی سے آرڈر بھی بک کرا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موسم بہار کی آمد میں ابھی دن ہیں تاہم پتنگ اڑانے کےشوقین افراد کیلئے پشاور کےیکہ توت بازار میں ابھی سے پتنگیں تیارکی جا رہی ہیں۔ مارکیٹ میں مختلف اقسام کی پتنگوں نےعام وخاص کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔   مارکیٹ میں 2018ء کی سب سےبڑی پتنگ سمیت مختلف ڈیزائنوں کی پتنگیں پتنگ بازوں کے قدم روک لیتی ہیں۔

واضح رہے کہ صرف پشاور ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے دکاندار اور پتنگ بازی کے شوقین اس مارکیٹ کارخ کرتےہیں۔