اسلام آباد:حلقہ این اے 49 میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا


اسلام آباد (24نیوز) حلقہ این اے 49 میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور ضروریات زندگی کی سہولیات میسر نہ ہونے سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 10 سال سے حلقہ این اے 49 میں برسر اقتدار رہنے والے ممبر قومی اسمبلی اور وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا حلقہ پسماندہ علاقوں کی کی شکل اختیار کر گیا۔پورے علاقہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کچرے کی وجہ سے اہل علاقہ میں مہلک بیماریاں پھیل رہیں ہیں۔ منتخب نمائندگان کی چپقلش کی وجہ منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ ہے۔ بجلی کی تاریں بھی گھروں کے اوپر سے گزر رہی ہیں جس کی وجہ سے کئ حادثات بھی پیش آچکے ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق متعدد بار شکایت درج کرائی لیکن کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ وزیر کیڈ اس علاقہ میں بغیر گاڑی دورہ کریں تو وہ بیمار ہو جائیں گے۔