ای ایف ایل کپ فٹ بال کے سنسنی خیز مقابلے جاری و ساری


مانچسٹر(24نیوز) ای ایف ایل کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ,مانچسٹر سٹی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد برسٹل سٹی کو 2۔3سے شکست دے دی,ڈی برنائی نے میچ کے آخری مرحلے میں فیصلہ کن گول کر کے مانچسٹر سٹی کو ناقابل یقین فتح دلائی۔

تفصیلات کے مطابق سکینڈ لیک کے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ سانے نے میچ کے 43 ویں منٹ میں گول کر کے مانچسٹر سٹی کو برتری دلادی۔ جو کہ ہاف ٹائم تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف کے آغاز ہی سے مانچسٹر سٹی نے جارحانہ اندازاختیار کیا اور 49 ویں منٹ میں اگیرو نے گول کرکے برتری کو دگنا کردیا۔

واضح رہے کہ  خسارے میں جانے کے بعد برسٹل سٹی کے اسٹرائیکر پیک نے 64ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 1۔2کردیا ۔ انجری ٹائم کے چوتھے منٹ میں فلنٹ نے گول کرکے میچ کو 2۔2سے برابر کر دیا۔ میچ برابر ہونے کے بعد انجری ٹائم کے چھٹے اور آخری منٹ میں ڈی برنائے نے خوبصورت گول کر کے مانچسٹر سٹی کو2۔3سے کامیابی دلادی۔