آو بچوں کو بچانے نکلیں ,اداکار بچوں کو آگاہ کرنے کے لیے متحد ہو گئے


بچوں کو درندوں سے کیسے بچایا جائے؟ آو بچوں کو بچانے نکلیں کے نام سے مہم شروع، اداکار بچوں کو آگاہ کرنے کے لیے متحد ہو گئے۔

کراچی(24نیوز) تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک نجی سکول میں اداکارہ نادیہ حسین بچوں کو سیلف ایورنس کے حوالے سے تعلیم دینے پہنچیں اور بچوں سے اس حوالے کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف سوالات کیے۔ادکارہ نے بچوں کو آگاہ کیا کہ کیسے درندہ صفت انسانوں سے بچا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب معصوم بچوں نے نادیہ حسین کی باتوں کو غور سے سنا ، سمجھا اور بتایا کہ اگر اس طرح کا کوئی شخص ان کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا ہے تو وہ مدد کے لیے چیخیں گئے۔

واضح رہے کہ نادیہ حسین کے علاوہ ادکاراوں میں احسن خان اور نادیہ جمیل بھی اس مہم میں شامل ہیں۔

ویڈیو دیکھیں