ز ینب کے باپ کا دوران گفتگو مائیک بند کرنا وزیر اعلیٰ کا شرمناک فعل ہے:زبیراحمد گوندل

ز ینب کے باپ کا دوران گفتگو مائیک بند کرنا وزیر اعلیٰ کا شرمناک فعل ہے:زبیراحمد گوندل


لاہور(24نیوز)جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیراحمد گوندل نے کہا ہے کہ ز ینب کے باپ کا دوران گفتگو مائیک بند کرنا،پھر انہیں زبردستی اٹھانا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے نہایت شرمناک فعل ہے۔ اس سے قبل شہباز شریف نے وفاقی وزیروں کے ساتھ دورانِ پریس کانفرنس قہقہے لگاکر اور تالیاں پیٹ کر یہ باور کرایا کہ غریب کی اس ملک میں کوئی عزت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق زینب کے قاتل کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پریس کانفرنس پر ردّعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ غریب کو کیڑے مکوڑے سمجھنے والے حکمرانوں کو اخلاقیات کا سبق پڑھنے کی ضرورت ہے۔ ابھی تو زینب کی قبر کی مٹی بھی خشک نہ ہونے پائی تھی اور زینب کے والدین کے آنسو رخصار سے گرے بھی نہیں تھے کہ قہقہے لگا کر انکے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو پوری قوم سے اس تذلیل پر معافی مانگنی چاہیے۔ میاں عثمان جاوید نے کہا کہ حکمرانوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ یوں مظلوم عوام کا تماشہ بنائیں۔افسوس کے لمحات میں شادیانے بجانابے وقوفانہ فعل ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔