شہباز شریف زینب کیس پر تالیوں کی سیاست کررہے ہیں: قمر زمان کائرہ

شہباز شریف زینب کیس پر تالیوں کی سیاست کررہے ہیں: قمر زمان کائرہ


لاہور (24 نیوز)  پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے زینب کے والد کیساتھ شہباز شریف کی پریس کانفرنس کو ڈرامے بازی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ قصور کے مجرم کو  8 مرتبہ پھانسی دی جائے ۔ اس کیس میں تالیوں کی سیاست نہیں کرنی چاہیے تھی۔

معروف کالم نگار منو بھائی کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھاکہ زینب جیسے واقعات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شاباش کے ساتھ کارکردگی پر بھی نظر ڈالنا ہو گی۔ اگر قصور کے لوگ باہر نہ نکلتے تو گزشتہ سات کیسوں کی طرح اس پر بھی حکومت کی توجہ نہ پڑتی۔

انہوں نے کہ اگر سپریم کورٹ کے ججز کو گالیاں دیں گے تو چھوٹی عدالتوں کے ججز دبائو میں فیصلے کریں گے۔ نواز شریف نے ایک ادارے کو بالعموم اور عدلیہ کو بالخصوص کھل کر جتنا کچھ کہا وہ سب گالیوں سے بد تر ہے۔

قمر زمان کائرہ کا سینٹ انتخابات پر کہنا تھاکہ سینٹ کے چھ الیکٹرول کالج کے حصے ہیں اگر اس میں ایک یا دو حصے فعال نہ ہوں تو الیکشن شیڈول کے مطابق ہو گا۔ اگر خیبر پختونخوا اسمبلی ٹوٹی تو صرف چئیرمین کے انتخاب میں مشکل ضرور ہو سکتی ہے۔

مزید دیکھیں: