زینب کو کہاں رکھا گیا؟ قتل کس جگہ ہوا؟ 24 نیوز نے سراغ لگا لیا


قصور ( 24 نیوز ) زینب کا قتل کہاں ہوا؟ کتنے دن اور اس کو کہاں رکھا گیا؟ اس دوران اس کے ساتھ کیا کیا ہوتا رہا؟ 24 نیوز نے سراغ لگا لیا۔

24 نیوز نمائندہ نے اس گھر کا پتہ لگا لیا جس میں زینب کو رکھا گیا۔ اس گھر میں مختلف اپارٹمنٹس بنے ہوئے ہیں جن میں ایک کمرہ ایسا ہے جس میں کوئی سہولت موجود نہیں۔ جس کمرے میں زینب کو رکھا گیا اس میں نہ بجلی ہے نہ پانی اور اس میں دو منٹ کے لیے رکنا بھی محال ہے۔ اس کمرے میں زینب کو منہ باندھ کر رکھا گیا اور جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

اس جگہ کے بالکل ساتھ ہی کچھ لوگ مقیم ہیں مگرکسی کو بھی کانوں کان خبرنہ ہوئی کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ اسی جگہ پرایک اوربچی لائبہ کو بھی اغوا کے بعد لایا گیا اوراسے بھی یہیں قتل کیا گیا۔ ملزم عمران اسی جگہ پرلڑٖکیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاش پاس ہی کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیتا تھا۔

قبل ازیں اس کمرے سراغ رساں ادارے کو ایک ڈبہ ملا جس پر زینب کی انگلیوں کے نشان موجود تھے۔ جبکہ ایسے چاول بھی ملے جو زینب کے معدہ میں موجود چاولوں سے مناسبت رکھتے تھے۔ اس کمرے سے ایک ایسا چمچ بھی ملا جس سے لائبہ نام کی قتل ہونے والی بچی کا ڈی این اے میچ کر گیا۔