گالی دینا ن لیگ کا کلچر نہیں،کسی کو لعنتی نہیں سمجھتے: خواجہ سعد رفیق


کوہاٹ(24نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوسروں کےساتھ دشمنیاں پالنے والے سیاست دان نہیں ہوتے۔ خان صاحب کو ابھی سیاست کا علم نہیں ہے۔

کوہاٹ میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ دوسروں کےساتھ دشمنیاں پالنے والے سیاست دان نہیں ہوتے۔ خان صاحب کو ابھی سیاست کا علم نہیں ہے۔جوحماقت اور جہالت کی بنیاد پر شیخ رشید اور عمران کرتے ہیں وہ ہم نے نہیں کرنا۔ ہم نے لوگوں کے نام نہیں بگاڑنے۔

انھوں نے لیگی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ گالی دینا مسلم لیگ کا کلچر نہیں ہے۔ ہم کسی کو لعنتی نہیں سمجھتے۔ ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں، اس لئے میں جگہ جگہ جا کر کہتا ہوں کہ جو گالی دیتا ہے اس کو جواب دلیل سے دیں نہ کہ گالی سے ۔