پشاور: بسنت کی تیاریاں عروج پر،پتنگ مارکیٹوں میں بہار آگئی


پشاور(24نیوز) موسم بہار کے قریب آتے ہی پشاور کے علاقہ یکہ توت کی پتنگ مارکیٹ میں بہارآگئی ہے۔ بسنت کیلئے پتنگوں کی تیاری جاری ہے۔

موسم بہار کی آمد میں ابھی دن باقی ہیں تاہم پتنگ اڑانے کے شوقین افراد کیلئے پشاور کے یکہ توت بازار میں ابھی سے پتنگیں تیار کی جا رہی ہیں۔ مارکیٹ میں مختلف اقسام کی پتنگوں نے ہر خاص و عام کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔ مارکیٹ میں 2018ء کی سب سے بڑی پتنگ سمیت مختلف ڈیزائنوں کی پتنگیں، پتنگ بازوں کے قدم روک لیتی ہیں۔

واضح رہے کہ صرف پشاور ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے دکاندار اور پتنگ بازی کے شوقین اس مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں۔