رانا ثناء اللہ بھی بڑے میاں صاحب کے نقش قدم پر چل نکلے


لاہور(24نیوز) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی نوازشریف کےنقش قدم پر چل پڑے۔ عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی طرف سے متنازعہ فیصلے آتے رہے ہیں۔ عدالتی فیصلہ کی بنیاد پر ہی ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ انصاف وقت پر نہیں ہوتا، کئی کئی سال لگ جاتے ہیں۔