زینب کے قاتل عمران کا پہلا اعترافی بیان سامنے آ گیا


لاہور (24 نیوز) زینب کے قاتل عمران کا پہلا اعترافی بیان سامنے آ گیا۔ ملزم نے کہا ہے کہ والدین سے ملانے کے بہانے ساتھ لے کر گیا۔

ملزم عمران علی نے اپنے اعترافی بیان میں واضح طور پر کہا کہ زینب کو والدین کا بتا کر ساتھ لے گیا تھا۔ زینب پوچھتی رہی کہ ہم کہا جا رہے ہیں۔ اندھیرا کا بہانہ بنا کر کہا کہ راستہ بھول گئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر ایک شخص پہلے بھی موجود تھا۔

واضح رہے کہ ملزم عمران علی اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اس کو آج پیش کیا گیا جہاں سے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کے احکامات دیئے گئے