غلط معلومات، جھوٹی خبریں جنگی محاذ کے آلات ہیں: بلاول بھٹو

غلط معلومات، جھوٹی خبریں جنگی محاذ کے آلات ہیں: بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ غلط معلومات اور جھوٹی خبریں جنگی محاذ کے آلات ہیں اور ان کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران ’جھوٹی خبریں اور حقیقی سیاست‘ کے عنوان سے ہونے والے سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبروں نے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران نمایاں مقام حاصل کیا۔ جھوٹی خبریں زمانہ قدیم سے چلی آ رہی ہیں لیکن لوگوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے خود کو صحیح معلومات سے باخبر رکھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سیاستدان میڈیا کو بدنام کرتے ہیں لیکن معتبر خبریں غیر روایتی قابل اعتماد ذرائع سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ جھوٹی خبروں کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔