24نیوز بازی لے گیا، نواز شریف بارے ایسی خبر بتائی جس کا علم مریم کو بھی نہ تھا

24نیوز بازی لے گیا، نواز شریف بارے ایسی خبر بتائی جس کا علم مریم کو بھی نہ تھا


لاہور(24نیوز) نوازشریف کو سنجیدہ نوعیت کے طبی مسائل کا سامنا ہے ۔ وہ دل کے ایک دورے کا بھی شکار ہوچُکے ہیں جس کی خبر اُن کے اہل خانہ کو بھی نہ تھی ۔ٹوئنٹی فورنیوز سب سے پہلے اس خبر کو قوم کے سامنے لےکرآیا ۔

نواز شریف دل کے دورے کی تکلیف میں تھے اور اس کی خبر کسی کو نہیں تھی یہاں تک کے مریم نواز کو بھی نہیں،اس مشکل وقت میں صرف 24نیوز جوسابق وزیراعظم کے حال دل سے واقف تھا۔

جب 24 نیوز پریہ خبر چلی تو سوشل میڈیا پر گویا ایک بھونچال آگیا،سب ہی اس خبر سے انکاری تھے یہاں تک کےمسلم لیگ ن کے کارکن مگر پھر مریم نواز آگے آئیں اور انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ 24 نیوز کی خبرغلط نہیں جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ نواز شریف انتہائی سنجیدہ نوعیت کے طبی مسائل کا شکار ہیں۔

اب ہر طرف سے نواز شریف کی دل کی تکلیف اور ان کے علاج کے حوالے سے خبریں اورتبصرے ہو رہے ہیں مگر سب سے پہلے وہ 24 نیوز ہی تھا جس نے نواز شریف کی حالت کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔