کراچی، ٹریفک پولیس کے تعاون سے کنزیو مرروڈ سیفٹی کانفرنس کا انعقاد

کراچی، ٹریفک پولیس کے تعاون سے کنزیو مرروڈ سیفٹی کانفرنس کا انعقاد


کراچی (24 نیوز) ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس امیر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس شدید مسائل کے باوجود فرائض انجام دے رہی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس جاوید علی مہر کہتے ہیں ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا سب کا فرض ہے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ٹریفک پولیس کراچی کے تعاون سے کنزیومر روڈ سیفٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی سینٹرل ٹریفک پولیس ڈاکٹر سمیع اللہ نے ٹریفک قوانین کے حوالے سے بریفننگ دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس جاوید علی مہر کا کہنا تھا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہمارا فرض ہی نہیں بلکہ یہ معاشرے کا عکاس بھی ہوتا ہے، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی پابندی سب پر لاگو ہوتی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس امیر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے انفراسٹرکچر میں بہت سی چیزوں کو ٹھیک کرنا ہے ٹریفک کے مسائل صرف ٹریفک پولیس حل نہیں کرسکتی۔ کانفرنس میں سینیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر سیمی جمالی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer