عام انتخابات کیلئے سکیورٹی اہلکاروں اور پولنگ عملہ کی بڑی تعداد تعینات

عام انتخابات کیلئے سکیورٹی اہلکاروں اور پولنگ عملہ کی بڑی تعداد تعینات


اسلام آباد(24نیوز) پچیس جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے الیکشن کمیشن نے ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد پولنگ عملہ تعینات کیا ہے۔پاک فوج اور پولیس کے آٹھ لاکھ انیس ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہوں گے۔

 پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار جمہوری حکومت نے اپنی مدت پوری کی اور اقتدار کی منتقلی کے لیے کل عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔پولنگ کا وقت صبح آٹھ سے بغیر کسی وقفے کے شام چھے بجے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کو خبردارکردیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ ملک بھر میں ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد پولنگ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسروں کی تعداد5لاکھ10ہزار356،پولنگ افسران کی تعداد2لاکھ55ہزار178رکھی گئی ہے. قومی اسمبلی کےحلقوں کےریٹرننگ،اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعداد872ہے. صوبائی اسمبلی کےحلقوں کےریٹرننگ اوراسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعداد1ہزار717رکھی گئی ہے .

پڑھنا مت بھولیں: پولنگ ایجنٹس الیکشن میں پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے:شائستہ پرویزملک

سیکورٹی کے لیے پاک فوج اور پولیس کے آٹھ لاکھ انیس ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے جس میں پاک فوج کے تین لاکھ ستر ہزار سے سے زائد جوان اور پولیس کےچار لاکھ49ہزار465اہلکار شامل ہیں۔پنجاب مٰیں پولیس کے دو لاکھ2ہزار،سندھ میں ایک لاکھ599اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔  کےپی پولیس کے87ہزار269اہلکارسیکورٹی پر تعینات ہوں گے۔ بلوچستان میں59ہزار497اہلکاروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ویڈیو دیکھیں: 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔