عام انتخابات: قد آور سیاستدان، کون کس پر بھاری؟

عام انتخابات: قد آور سیاستدان، کون کس پر بھاری؟


پشاور(24نیوز) 25 جولائی، انتخابات کا دن،  فیصلے کا دن، پانچ سالہ تبدیلی کا دن، ہونگے بڑے دنگل، آمنا سامنا ہوگا بڑے قدآور سیاستدانوں کا، خیبر پختونخوا سے سات اہم جماعتوں کے سربراہان لڑ رہے ہیں ۔

25 جولائی کو  بڑا سیاسی دنگل ہوگا۔کون اس دنگل کا سلطان ہوگا ۔ چئیرمین تحریک انصاف کا مقابلہ ہوگا سابق وزیر اعلی اکرم درانی سے تو دوسری جانب سابق وزیر اعلی حیدر ہوتی کا سامنا تحریک انصاف کے سابق وزیر تعلیم عاطف خان سے ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کیلئے سکیورٹی اہلکاروں اور پولنگ عملہ کی بڑی تعداد تعینات

ماضی کے برعکس اس دفعہ تمام اہم جماعتوں کے سربراہان کے مدمقابل امیدوار میدان میں ہیں۔بلاول بھٹو، سراج الحق ہو یا شہباز شریف۔ کیا جیت پائے گا پرویز خٹک پیپلز پارٹی کے خان پرویز سے؟اسفندیار ولی کو تینوں ایوانوں میں نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے تو آفتاب شیرپاو بھی اپنے حلقے سے اٹھ بار منتخب ہوئے،مولانا فضل الرحمان بھی  ٹف حریف ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کے الیکشن کے دن کس کا پلڑا بھاری ہوتا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔