الیکشن پرامن رکھنے کیلئے پاکستانی حکام کا بڑا قدم

الیکشن پرامن رکھنے کیلئے پاکستانی حکام کا بڑا قدم


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کیلئے پاک افغان بارڈربند کردیا گیا۔سرحدی علاقے میں تھری جی اور فورجی انٹرنیٹ سروسزبھی بندکردی گئیں۔

الیکشن کی گہما گہمی میں امن دشمن فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ پاکستانی حکام نے افغان سرحد بند کردی۔ پاک افغان بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت اور تجارت کے لئے بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں اور آمدورفت بھی بند ہوگئی ہیں۔ پاک افغان بارڈرپر صرف مریضوں اور پاسپورٹ ویزہ رکھنے والے پیدل افراد کو سرحد پار آنے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کیلئے سکیورٹی اہلکاروں اور پولنگ عملہ کی بڑی تعداد تعینات

چمن بارڈر پر سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے چمن شہر سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں تھری جی اور فورجی انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے جو31 جولائی تک بند رہے گی ۔ سکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد کو اس لئے بند کیا گیا ہے کہ آنے والے الیکشن کے دوران عوام آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں اور کسی دہشت گردی کے واقعہ سے بچاجاسکے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔