سندھ کی پولنگ سکیم سامنے آگئی

سندھ کی پولنگ سکیم سامنے آگئی


کراچی ( 24نیوز )سندھ کل 13,405 پولنگ اسٹیشنزاور کراچی کےلئے کل 3,471 پولنگ اسٹیشنزقائم کردئیے گئے ،شہرقائدکے پانچ مقامات سے پولنگ عملے کوسامان کی ترسیل کاعمل شروع ہوگیا۔

الیکشن کی گھڑیاں قریب آگئیں، ملک بھر میں انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،انتخابات 2018 کے لیے میدان کل سجے گا، کراچی سمیت سندھ بھرمیں پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع ہو چکی ہے۔ کراچی کےلئےکل 3,471 پولنگ اسٹیشنز جبکہ کراچی کے کل 13,092 پولنگ بوتھ قائم کردئیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:   لاہورمیں بڑا دنگل،14قومی30صوبائی حلقوں میں مقابلہ ہوگا

مردوں کے لئے کل 6,800 پولنگ بوتھ اورخواتین کے لیے کل 6,292پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، کراچی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد81,07,186 ہے، سندھ میں کل 13,405 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں کل 39,275 پولنگ بوتھ ہیں جن میں مردوں کے لئے کل 20,974 پولنگ بوتھ اورخواتین کے لیے کل 18,301 پولنگ بوتھ بناکربیلٹ پیپرزکی ترسیل کاکام شروع کردیاگیاہے ۔