الیکشن سے ایک روز قبل مبینہ دھاندلی کا بڑا منصوبہ ناکام



لاہور(24نیوز) الیکشن سےایک روزقبل ہی دھاندلی شروع ہوگئی، شناختی کارڈ چوری ہونا شروع،   لاہورمیں نالے سے شناختی کارڈزکی بڑی کھیپ برآمد کرلی  گئی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن  سےایک روزقبل مبینہ دھاندلی کا بڑامنصوبہ ناکام کرلیا گیا۔ الیکشن سے ایک روز قبل شناختی کارڈ سے بھری بوری نالے سے برآمد ہوئی ہے، جسے شفیق آباد پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔ شناختی کارڈ اصلی ہیں یا نقلی تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن پرامن رکھنے کیلئے پاکستانی حکام کا بڑا قدم

 پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ الیکشن سے ایک روز قبل  اتنی بڑی تعداد میں شناختی کارڈز برآمد ہونا انتہائی تشویشناک ہے، ماضی کی طرح اب بھی کوئی دھاندلی کا منصوبہ لگتا ہے۔ الیکشن کمیشن اس معاملے کی تحقیقات کرے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔