یونانی دارالحکومت کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 24 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

یونانی دارالحکومت کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 24 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی


ایتھنز ( 24نیوز ) یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب جنگلات میں لگنے والی خطرناک آگ نے آبادی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی اور کئی لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آگ ایتھنز کے اردگرد تقریباً 50 کلومٹر تک پھیل چکی ہے، جس سے اب تک 100 کے قریب گھر اور 200 سے زائد کاریں جل چکی ہیں۔

 بھارت میں خونی کھیل کون کھیلتا ہے؟ امریکی اخبارنے بڑا انکشاف کردیا

سب سے زیادہ نقصان رفینا شہر میں ہوا جہاں 3 افراد ہلاک ہوئے،سو فائر فائٹرز، 5 طیارے اور 2 ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں،تاہم یونانی فائربریگیڈ کی ترجمان کے مطابق آگ بہت بڑے رقبے پر پھیلے ہونے کے سبب یورپی ممالک سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب مقامی آبادی کی محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔