مسلم لیگ ن اب اکیلی نہیں،بڑا ساتھ مل گیا

مسلم لیگ ن اب اکیلی نہیں،بڑا ساتھ مل گیا


لاہور(24نیوز) حلقہ این اے 129 سے متحدہ مجلس عمل کا پی پی 157 کا امیدوار میاں عامر خلیل پی ٹی آئی کیساتھ مل گیا جبکہ متحدہ مجلس عمل نے مسلم لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضرار شہید روڈ پر این 129 اور متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی, متحدہ مجلس عمل نے مسلم لیگ (ن) کے این اے 129 کے امیدوار سردار ایاز صادق اور پی پی 157 کے امیدوار خواجہ سلمان رفیق کی حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔نگران وزیر اعلیٰ نے نواز شریف کو ’’بڑی‘‘ اجازت دے دی 

 سردار ایاز صادق نے سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایم ایم اے کی حمایت خوش آئند ہے۔جیت کی صورت میں بلا تفریق این اے 129 کے مکینوں کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔    سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ  25 جولائی گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کرنے کا دن ہے۔