رانا ثنااللہ سفاک اور قاتل انسان ہے: سب انسپکٹر فرخ نے خفیہ رازوں پر سے پردہ اٹھا دیا

رانا ثنااللہ سفاک اور قاتل انسان ہے: سب انسپکٹر فرخ نے خفیہ رازوں پر سے پردہ اٹھا دیا


24نیوز: عابد باکسر کے بعد جعلی مقابلوں کاماہر پنجاب پولیس کا ایک اور انسپکٹر سامنے آگیا، فرخ وحید نے سابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔

فیصل آباد میں تعینات رہنے والے سب انسپکٹر فرخ وحید کاکہنا ہے راناثنااللہ سفاک اور قاتل انسان ہے۔ راناثنااللہ سیاسی مقاصد کیلئے لوگوں کو قتل کراتا رہا۔ راناثنااللہ کے جرائم کےٹھوس شواہد موجود ہیں۔ راناثنااللہ نے مجھ سے بھی غیرقانونی کام کروائے۔ راناثنااللہ نے اپنے دیرینہ ساتھی بھولاگجر کو بھی قتل کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: عابد باکسر نے شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیدیا 

انھوں نے کہا کہ راناثنااللہ نے نوید کمانڈو کے ذریعے مجھے قتل کروانا چاہا۔ جنوری 2015سے اپنی جان بچارہاں ہوں، مجھے یا میری فیملی کوکچھ ہوا تو ذمہ دار راناثنااللہ ہوگا، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ میری فریاد سنیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔