خبردار! خواتین کو ووٹ سے روکنا مہنگا پڑ سکتا ہے

خبردار! خواتین کو ووٹ سے روکنا مہنگا پڑ سکتا ہے


اسلام آباد( 24نیوز )خواتین کے حق رائے دہی کو یقینی بنایا جائےگا، خواتین کو ووٹ سے روکنے کی کوشش کرنے والوں کیلئے سز ا کا اعلان کردیا گیا مگرسز ا کتنی ہوگی۔
آپ ووٹ ضرور ڈالیے مگر اس سے پہلے اپنے گھر کی خواتین کو ووٹ ڈلوایئے اور انہیں ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کوشش تو ہرگز نہ کیجئے گا ورنہ آپ کو تین سال قید ہوگی۔

 یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔  پولنگ ڈے،رنگ میں بھنگ پڑنے کا خطرہ

چیف الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے روکا جائے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمشنر بلوچستان نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا ہےکہ خواتین کو پولنگ کی مناسب سہولتوں کی فراہمی کے لیئے اب تک مناسب اقدامات کیوں نہیں کیے گئے،انہوں نے اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔