عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو سونے کا کہہ دیا

عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو سونے کا کہہ دیا


اسلام آباد(24نیوز) عمران خان نے پارٹی کارکنوں اورپولنگ ایجنٹوں کو کل تیار رہنے کی ہدایت کردی،کپتان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کارکنوں کا نصیحت کر دی۔

24نیوز کے مطابق چیرمین تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو ٹوئٹر پیغام میں نصیحت دی کہ میرے کارکنوں ،میرے پولنگ ایجنٹوں آج رات جاگنا مت جلد سو جانا،تم نے ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے ۔ جلد سو گئے تو صبح ہشاش بشاش اٹھو گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔نگران وزیر اعلیٰ نے نواز شریف کو ’’بڑی‘‘ اجازت دے دی 

 علاوہ ازیں انہوں نے عوام سے بھی کہا ہے وہ کل باہر نکلیں اورووٹ ڈالیں۔ چار دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ اسٹیٹس کو کو شکست دی جائے،عوام یہ موقع ضائع مت کریں۔ کپتان نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ فجر کے بعد پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچیں۔ کپتان کل اپنا ووٹ اسلام آباد میں ڈالیں گے۔ جس کے بعد وہ لاہور آکرانتخابی سرگرمیوں کو مونیٹر کریں گے۔