قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی قوم سے ووٹ کی اپیل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی قوم سے ووٹ کی اپیل


 کراچی(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قوم سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی وطن واپسی پر انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائینگولر سیریز اپنے نام کرنا زمباوے میں سب سے بڑی کامیابی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قوم سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی وطن واپسی پر انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائینگولر سیریز اپنے نام کرنا زمباوے میں سب سے بڑی کامیابی تھی۔زمباوے میں پہلے ٹرائینگولر سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دینے اور پھر پانچ ونڈے میچوں کی سیریز میں زمباوے کو وائٹ واش کرنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخرزمان فخر پاکستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جرمن سٹار فٹبالر مذہبی شر انگیزی کا شکار،ریٹائرمنٹ کا اعلان 

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نہیں میں جانتا کہ میرے حلقے سے کون کھڑا ہے تاہم ووٹ ڈالنا قومی فریضہ ہے۔گرین شرٹ کی اگلی منزل ایشیا کپ ہے قومی ٹیم ایک ماہ بعد ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔

شازیہ بشیر

Content Writer