انتخابات 2018: الیکشن ڈیوٹی کے لیے فوجی تعینات

انتخابات 2018: الیکشن ڈیوٹی کے لیے فوجی تعینات


  24نیوز : الیکشن ڈیوٹی کے لیے فوجی تعینات کردئیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پر امن ماحول میں الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی جوانوں کی تعیناتی کا مقصد شفاف انتخابات میں تعاون کرنا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستے مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن سے ایک روز قبل مبینہ دھاندلی کا بڑا منصوبہ ناکام 

ملک کی تاریخ کے اہم ترین الیکشن کا انعقاد 25جولائی کو ہو رہا ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن نے پاک فوج سے تعاون مانگا تھا۔ اس بار پاک فوج کی جانب سے ساڑھے تین لاکھ جوانوں اور افسران کی خدمات پیش کردی گئی ہیں۔

شازیہ بشیر

Content Writer