انتخابات 2018: تین روزکیلئے سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

انتخابات 2018: تین روزکیلئے سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ


  کراچی ( 24نیوز ) عام انتخابات 2018، تین روز کے لئے سندھ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

عام انتخابات 2018 کے موقع پر تین روز کے دوران سندھ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ عباسی شہید ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر رضوان احمد کا کہنا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔25 جولائی کو ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ عملے کے چھٹیاں منسوخ کردی گئیں چیف سیکریٹری سندھ نے تمام سرکاری ہسپتالوں کو نوٹیفکیشن جاری کردیا .

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا طبی معائنہ،رپورٹ منظر عام پر آگئی 

کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے سینئر ڈاکٹروں کو ان کال رہنے کی ہدایت بھی دی۔  ایمرجنسی وارڈ میں ضروری ادویات اور سامان کو بھی یقینی بنایا جائے پولنگ کے دوران ایچ او ڈیز اور انتظامیہ کی موجودگی بھی یقینی ہوگی۔

شازیہ بشیر

Content Writer