عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے نئی ایپ متعارف

عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے نئی ایپ متعارف


لاہور ( 24نیوز )  پولیس نے پولنگ ڈے پر  امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے نئی سمارٹ ایپ متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے الیکشن کی مانیٹرنگ کے حوالے سے نئی سمارٹ ایپ متعارف کرا دی ہے جس میں تمام افسران واہلکاروں کے نام اور رابطہ نمبرز درج ہیں۔ کوئی بھی پولیس افسر ایپ کے ذریعے پولنگ اسٹیشن کا معائنہ کر سکتا ہے۔ہنگامی صورتحال سے افسران کو آگاہ کرنے کیلئے خصوصی بٹن بھی متعارف کرایا گیا ہے، اینٹی رائٹ فورس موقع پر پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات 2018: تین روزکیلئے سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ 

دوسری جانب لاہور کے 44 حلقوں کے لیے بیلٹ پیپرز اور پولنگ سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے، 55 لاکھ 91 ہزار 300 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، انتخابی سامان کی ترسیل کے پیش نظر ایم اے او کالج سے سیشن کورٹ تک سڑک بند کر دی گئی جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer