انتخابات سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن

انتخابات سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن


  اسلام آباد ( 24نیوز ) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ انتخابات سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات کل ہوں گے ۔ الیکشن میں امن و عامہ کا چیلنج موجود ہے اور ہمیں طرح طرح کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

58میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ کل ووٹر کا ٹرن آوٹ پہلے سے زیادہ ہوگا، ملک میں عام انتخابات کے موقع پر اب بھی امن و عامہ کے چیلنجز ہیں، ہمیں طرح طرح کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں لیکن کل کا الیکشن پر امن دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کل پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہے اور 7 بجے سے پہلے نتیجے کا اعلان نہیں کیا جاسکتا. سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ لاہور میں ملنے والے شناختی کارڈ زائد المیعاد ہیں لیکن اس واقعے کی تفتیش ہوگی اور حقائق سامنے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات 2018: الیکشن ڈیوٹی کے لیے فوجی تعینات 

بابر یعقوب نے کہا کہ الیکشن کا نتیجہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ہے اس لیے ریٹرننگ افسران اسی کے تحت نتیجہ ارسال کریں، بعض جگہ سے شکایت ہے کہ آر اوز کو ٹرانسمیشن سسٹم پر ابہام ہے لیکن ان سے گزارش ہے کہ آر ٹی ایس کو کامیاب کریں، اس سے نتیجہ فوری آنے سے شکوک دم توڑ جائیں گے جو الیکشن کی شفافیت کیلئے ایک بہترین طریقہ ہے .

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito