فیفا ورلڈ کپ: جرمنی، میکسکو اور بیلجیئم نےمخالف ٹیموں کو بدترین شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ: جرمنی، میکسکو اور بیلجیئم نےمخالف ٹیموں کو بدترین شکست دیدی


ماسکو (24نیوز) فٹبال کی عالمی جنگ جاری، بیلجیئم نے تیونس کو پانچ دو کےبڑے مارجن سےہرادیا،دوسرے میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کےہوش اڑادیئے،جرمنی نے سویڈن کو1۔2 سے شکست دی۔

فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں. بیلجیم نے تیونس کو پانچ کے مقابلے دو گول سے ہرا دیا۔بیلجیم کے "رومیلولوکاکو" اور"ایڈن ہزارڈ" نے دو دو, "مچی بٹشوائی" نے ایک گول کیا۔فتح کے ساتھ ہی بیلجیم نے اگلے مرحلے کے لیے پوزیشن مستحکم کر لی ۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل، نائیجریا ، سوئٹزرلینڈ نے مخالف ٹیموں کو بچھاڑ دیا

میکسیکو اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔فتح کے ساتھ ہی میکسیکو کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں.

پڑھنا مت بھولیں: فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی  بچے نے تاریخ رقم کر دی

جرمنی اور سویڈن کے درمیان کھیلا گیا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔جرمنی نے سویڈن کو دو ایک سے ہرا کر فتح اپنے نام کی۔سویڈن کے"ٹویوینن" نے32ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔جرمنی کے" روئس" نے موقع ملتے ہیں حساب چکتا کر دیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں ٹونی کروز نے فیصلہ کن گول کر کے ٹیم کو فتح دلائی.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔