ٹھپے پہ ٹھپہ تیر پے ٹھپہ ، تحریک انصاف کے اہم رہنما کی زبان پھسل گئی

ٹھپے پہ ٹھپہ تیر پے ٹھپہ ، تحریک انصاف کے اہم رہنما کی زبان پھسل گئی


کراچی(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلیم عادل شیخ اپنے انتخابی نشان کو ہی بھول گئے کراچی میں اپنے حلقے کے دورے کے دوران ٹھپے پہ ٹھپہ تیر پے ٹھپہ کے نعرے لگواتے رہے۔  کپتان کے کھلاڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

الیکشن میں ہوش اورجوش دونوں سے کام لینا پڑتا ہے لیکن تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ نے اس معاملہ میں عدل سے کام نہیں لیا اور ان پر جوش کچھ اتنا غالب آگیا کہ بلے کے بجائے تیر پر مہر لگوانےکا نعرہ لگواتے رہے۔کراچی کے شیخ صاحب کپتان کے ایک ادنیٰ کھلاڑی ہیں لیکن خود خان صاحب کابھی اس حوالےسے ریکارڈ کچھ زیادہ اچھا نہیں ۔بس فرق یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ٹائیگرز کو بلے کے بجائے شیرپر ٹھپہ لگانے کا پیغام دیا تھا۔

سیاست کے کھیل میں زبان پھسل ہی جاتی ہے لیکن الیکشن کے دنوں میں ایسا ہو تو اس سے بعض اوقات کھیل کا پانسہ بھی پلٹ جاتا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔