مختلف سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم کا آغاز



اسلام آباد(24نیوز) ٹکٹوں کا معاملہ تقریبا  فائنل،  سجنے لگا انتخابی دنگل،  شہر شہر انتخابی جلسوں کا میدان سجنے کو تیار ہے۔عمران خان  آج میانوالی سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ کپتان آج میانوالی سے انتخابی مہم شروع کریں گے ،  جلسے کے انتظامات مکمل  کرلیے گئے ہیں۔  کھلاڑی کپتان کے تاریخی استقبال کے لیے تیار ہیں۔ عمران خان نے ویڈیو بیان میں انتخابی مہم کا آغاز میانوالی سے کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر میانوالی کے عوام انہیں 2002 کے انتخابات میں کامیاب نہ کراتے تو وہ آج سیاست میں نہ ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھپے پہ ٹھپہ تیر پے ٹھپہ ، تحریک انصاف کے اہم رہنما کی زبان پھسل گئی

متحدہ مجلس عمل بھی  آج پشاور میں جلسے کا میدان سجائے گی۔جلسے سے  مولانا فضل الرحمان، سراج الحق اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کل سےانتخابی مہم شروع کرے گی۔ پارٹی کے صدر شہبازشریف کراچی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔