چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: بھارت سے بدترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیم آج آسٹریلیا کے مدمقابل

 چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: بھارت سے بدترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیم آج آسٹریلیا کے مدمقابل


بریڈا(24نیوز) بھارت کے ہاتھوں چار گول سے شکست کے بعد چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں آج پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے مدمقابل آئے گی ۔ٹیم انتظامیہ کو کینگروز کے خلاف بہترکارکردگی کا یقین  ہے جبکہ ہیڈ کوچ بھارت کے خلاف ٹیم کی کارکردگی پر مایوس ہیں۔

ہالینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں سابق عالمی چیمپئن پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے مدمقابل آئے گی ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ٹیم انتظامیہ کو آج کینگروز کے خلاف میچ میں بہتر کارکردگی کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی  بچے نے تاریخ رقم کر دی

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں چار صفر سے شکست پر ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔روایتی حریف کے خلاف اہم میچ میں گرین شرٹس کی فاروڈ لائن کے ساتھ ساتھ دفاعی کھلاڑی بھی بری طرح ناکام ہو ئے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔