نوازشریف کا کلثوم کی طبیعت بہتر ہونے تک لندن رکنے کا اشارہ

نوازشریف کا کلثوم کی طبیعت بہتر ہونے تک لندن رکنے کا اشارہ


لندن (24نیوز) آئندہ ہفتے بھی نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی کے امکانات نہیں ہیں، جب تک کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر باپ بیٹی کی وطن واپسی ناممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے بھی نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی کے امکانات نہیں ہیں۔  نواز شریف نے کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہونے تک لندن میں رکنے کا اشارہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں لیکن کیا اہلیہ کو اس حالت میں چھوڑ کر جانا چاہیے؟ ہسپتال میں بیٹھ کر سیاست کی بات کرتے ہوئے اچھا نہیں لگتا، سیاست پاکستان جا کر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ ن کا قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان

علاوہ ازیں نواز شریف، مریم اور حسین کی ڈاکٹرز سے طویل ملاقات بھی ہوئی  جس میں کلثوم نواز کی صحت کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز  گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔ 

یاد رہے کہ عدالت نے25 جون کو دونوں کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ، ذرائع کے مطابق وکلا دوبارہ حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کریں گے۔ 

ویڈیو دیکھیں: 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔