مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کو ٹکٹ نہ مل سکا

مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کو ٹکٹ نہ مل سکا


اسلام آباد(24نیوز) ایک طرف مسلم لیگ ن نے پنجاب کےانتخابی دنگل کےلیے کئی پہلوانوں کو میدان میں اتاردیا تودوسری جانب کئی لیڈر ٹکٹ نہ ملنے پر ہاتھ ملتے رہ گئے۔

مسلم لیگ ن نے2018کےانتخابی معرکے کےلیے پنجاب سے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی لیکن کئی سیاسی پہلوان دنگل کی تیاریاں ہی کرتےرہ گئے۔ پارٹی نے اکھاڑے میں اترنے کیلئے اجازت ہی نہ دی۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کا کلثوم کی طبیعت بہتر ہونے تک لندن رکنے کا اشارہ

پارٹی میں دوبارہ آنے والے سینئر سیاست دان جاویدہاشمی کو ملتان سے ٹکٹ نہیں ملا۔ سرگودھا سےامین الحسنات کی جگہ مختاربھرت کوامیدوارنامزدکردیاگیا۔ جبکہ ڈیرہ غازی خان سےجمال لغاری بھی ن لیگ کےٹکٹ سےمحروم رہ گئے۔فیصل آبادسےعاصم نذیرکوبھی پارٹی نےٹکٹ نہیں دیا۔ چکوال سےمیجرطاہراقبال اورلودھراں سےاقبال شاہ کوبھی مسلم لیگ ن نے ٹکٹ کےقابل نہ سمجھا۔

خوشاب سےسمیرا ملک بھی ٹکٹ سےمحروم رہ گئیں۔پارٹی قیادت کےخلاف اعلان جنگ کرنےوالےزعیم قادری کی جگہ وحیدعالم کوٹکٹ دے دیا گیا جبکہ سرگودھاسےپرانےمسلم لیگی حامدحمیدکوبھی ٹکٹ نہ مل سکا۔

شازیہ بشیر

Content Writer