بیماری کا بہانہ کرنے والے اسحاق ڈار لندن کی سڑکوں پر ہشاش بشاش

بیماری کا بہانہ کرنے والے اسحاق ڈار لندن کی سڑکوں پر ہشاش بشاش


لندن (24نیوز) بیماری کا بہانہ بنا کر عدالتوں میں پیش نہ ہونے والے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہٹے کٹے نکلے ۔ لندن کی سڑکوں پر ایسے چلے کہ بیمارہونے کا گمان تک نہیں ہوتا 

پاکستان میں بیمار ,  لندن میں تیمار دار ۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار   ہیں۔ عدالت نے بلایا تو  بیماری کا عذر بنادیا ۔ لندن میں نواز شریف کی میڈیا ٹا ک کے دوران اسحاق ڈار کی چپکے چپکے سے نکلنے کی کوشش  مگر کیمرے کی آنکھ سے بھلا کوئی بچ سکتا ہے کیا؟ اسحاق ڈار کی چال تو ایسے  جیسے بیماری کا گمان تک نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کا کلثوم کی طبیعت بہتر ہونے تک لندن رکنے کا اشارہ

صحافی کیمرہ لے کر پیچھے چلا تو سابق وزیر خزانہ خطرہ بھانپ گئے ، پہلے تو اشاروں سے واپس جانے کا کہا  پھر خود ہی آگے بڑھ گئے ۔ اسحاق ڈار اگر بیمار نہیں تو پاکستانی عدالتوں میں پیش کیوں نہیں ہوتے،دال میں کچھ تو کالا لگتا ہے ۔

ویڈیو دیکھیں: 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔