پاکستانی سائنسدانوں نےسیٹلائٹ تیار کر لیا


اسلام آباد(24نیوز) پاکستانی سائنسدانوں نے اپنا سیٹلائٹ تیار کر لیا۔ ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے سیٹلائیٹ کا وزن 285 کلوگرام ہے۔ سیٹلائیٹ جولائی میں لانچ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائنسدانوں نے اپنا سیٹلائٹ تیار کر لیا۔ سیٹلائیٹ کو PakTES-1A کا نام دیا گیا ہے۔ ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے سیٹلائیٹ کا وزن 285 کلوگرام ہے۔ سیٹلائیٹ جولائی میں لانچ کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے  بتایا  کہ مقامی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ کے لیے استعمال ہوگا اور یہ سیٹلائٹ زمین کے جغرافیہ، موسم، ماحول اور سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔