پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا


لاہور(24نیوز) پنجاب کےمختلف شہروں بادل کیارم جھم برسے رُت ہی بدل گئی. گرمی کےستائےعوام کےچہرے کھل اُٹھے، اُدھرمحکمہ موسمیات نےاگلےچوبیس گھنٹے کےدوران مزیدبارشوں کی نویدسنادی ہے۔

  پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش سےسورج کاغصہ ٹھنڈااور موسم سہاناہوگیا جس سےگرمی کے ستائے عوام نے بھی سکھ کاسانس لیا۔لاہور،فیصل آباد،ملتان،کوٹ ادو،لیہ، فتح پور، تونسہ شریف، بہاولنگرمیں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہوئی۔کئی علاقوں میں بارش کے باعث متعددفیڈرز ٹرپ کرگئے جس سےبجلی کی فراہمی معطل رہی۔محکمہ موسمیات نےاگلےچوبیس گھنٹے کےدوران ملک کےمختلف علاقوں میں بارش کی نویدسنائی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، قلات، ژوب ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پرگردآلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔